اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اوقاف نے مساجد کے عالمی ہفتے اور صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کی برسی کی مناسبت سے دمشق میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ تکفیریوں کے جرائم، فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی مانند ہیں اور اسی بناء پر جس طرح سے صیہونی خطرات اور اس کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد، شام کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے صیہونی حکومت کے آلۂکاروں کا مقابلہ کرنا بھی اس کی اس جدوجہد میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ تکفیری عناصر، صیہونیوں کے خلاف جہاد کرنے کے بجائے مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کانفرنس میں متعدد مقررین نے تکفیریوں کے جرائم کی شدید مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ شام کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ تکفیریوں نے درجنوں زیارت گاہوں کے علاوہ چار سو سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے۔
.......
/169